اداکارہ حریم فاروق کینیڈین وزیراعظم کی گرویدہ

پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے دورہ کینیڈا کے دوران عوام دوست وزیراعظم جسٹس ٹروڈو سے ملاقات کی ہے۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے ٹروڈو کیلئے خوب تعریفوں کے پل باندھے۔

اداکارہ نے جسٹس ٹروڈوسے ملاقات پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ان کی شخصیت کو پرکشش اور حیرت انگیز اور انہیں بصیرت رکھنے والا انسان قراردیا ۔

 

حریم نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کوبتایا کہ ملاقات میں ٹروڈو سے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے متعلق بات چیت کی گئی اور یہ بات بھی ہوئی کہ دونوں ممالک کے درمیان کس طرح سے موسیقی، فلم، ڈرامہ اور ٹیلنٹ کے حوالے سے اشتراک کیا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ میں حریم نے بطوراداکارہ اور پروڈیوسر اپنے کام سے بیحد محبت کا اظہار کیا ہے جس نے ان کے لئے ایسے مواقع پیداکیے۔ ساتھ ہی دنیا بھرمیں اپنے پرستاروں سے بھی پیار کااظہار کیا جن کی غیرمشروط محبت اور حمایت کی بدولت پاکستانی خواتین کیلئے جدوجہد کا موقع ملتا ہے۔

Canadian PM

hareem farooq

Hareem Farooq meets canadian PM

Mississauga Halal Festival

Tabool ads will show in this div