روسی سفارتکار کی گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں، بیوی اور بچی زخمی

روسی سفارتکار کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، پاکستان ایئرفورس کا اہلکار، بیوی اور بچی زخمی ہوگئے، سفارتی اہلکار اور گاڑی کو تھانے منتقل کردیا گیا۔

اسلام آباد کے علاقے مارگلہ روڈ پر روسی سفارتخانے کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، واقعے میں پاکستان ایئرفورس اہلکار، بیوی اور بچی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کار روسی سفارتخانے کے تھرڈ سیکریٹری کی ہے، سفارتی اہلکار الیگزینڈر اور گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سفارتکاروں کی گاڑی سے حادثے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، چند ماہ قبل بھی امریکی سفارتکار کی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی تھی جس میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

RUSSIA

car

3 injured

Tabool ads will show in this div