نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت کیلئے نامزد، یکم جولائی سے عہدہ سنبھالیں گے

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پی سی بی نے نجم سیٹھی کو آئی سی سی کی صدارت کیلئے نامزد کردیا ہے، نجم سیٹھی یکم جولائی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھالیں گے۔

نجم سیٹھی آئی سی سی کے اگلے صدر ہوں گے، نواز شریف سے منظوری ملتے ہی پی سی بی نے بھی باقاعدہ اعلان کردیا۔

روٹیشن پالیسی کے تحت نجم سیٹھی آئندہ سال یکم جولائی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھالیں گے، بورڈ کے سابق چیئرمین ایک سال تک اس عہدے پر براجمان رہیں گے۔ سماء

tweet

Tabool ads will show in this div