ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کے 2 وکٹوں پر 304 رنز، یونس اور اظہر کی سنچریاں

اسٹاف رپورٹ

ابوظہبی : ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنا ڈالے، یونس اور اظہر علی نے سنچریاں اسکور کرنے کے ساتھ 208 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی قائم کی۔

ابوظہبی میں جاری سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بناڈالے، یونس خان 111 اور اظہر علی 101 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، دونوں نے 53.4 اوورز میں 208 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی ہے۔

یونس خان نے کیریئر کی 27 ویں اور اظہر علی نے چھٹی سنچری اسکور کی، یونس خان 90 سال میں آسٹریلیا کیخلاف مسلسل 3 سنچریاں بنانے والے دوسرے بین الاقوامی اور پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کینگروز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے 57 رنز جوڑے، احمد شہزاد 35 اور محمد حفیظ 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے بولنگ کے دوران اپنے 8 کھلاڑیوں کو آزمایا، مچل جونسن نے 50 رنز کے بدلے ایک اور ناتھن لیون نے ایک وکٹ کیلئے 86 رنز دیئے، مچل اسٹارک، پیٹر سڈل، مچل مارش، گلین میکس ویل، مائیکل کلارک، اسٹیفن اسمتھ کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ سماء

naked

Tabool ads will show in this div