ابوظہبی ٹیسٹ : پاکستان نے اننگز 570 پر ڈیکلیئرڈ کردی، آسٹریلیا کا 22 رنز پر ایک آؤٹ

استاف رپورٹ

ابوظہبی : ابوظہبی ٹيسٹ کا دوسرا دن بھی پاکستانی بيٹسمينوں کے نام رہا، يونس خان اور مصباح الحق کی شاندار بيٹنگ کے بعد پاکستان نے اننگز 570 رنز 6 آؤٹ پر ڈيکلیئر کردی، دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 22 رنز پر ایک وکٹ کھودی۔

دوسرے دن پاکستان نے 304 رنز سے اننگز آگے بڑھائی، اظہر علی 109 بناکر آؤٹ ہوئے، يونس خان نے عمدہ بيٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ڈبل سنچری مکمل کی، انہوں نے 213 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کپتان مصباح الحق بھی سنچری بنانے ميں کامياب ہوئے، وہ 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان نے اننگز 570 رنز پر ڈيکلیئرکردی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک 2 وکٹیں لے کر کامیاب بولر رہے، مچل جونسن، پیٹر سڈل، ناتھن لیون اور اسٹیفن اسمتھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، کینگروز نے اننگز میں 8 بولرز کو استعمال کیا۔

دن کے اختتام پر آسٹريلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 22 رنز بنائے تھے، کرس راجرز 5 رنز پر عمران خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہوئے، کينگروز کو فالو آن سے بچنے کیلئے مزید 349 رنز درکار ہیں۔ سماء

naked

Tabool ads will show in this div