عدالت، پی آئی اے اور باتھ روم رپورٹنگ

جمعہ کو شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ تین بار موخر کیا گیا جس نے عوام سمیت صحافیوں کو بھی تجسس میں ڈالے رکھا۔ فیصلہ سے قبل اور بعد میں مختلف شخصیات نے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور دلچسپ تبصرے کیے۔
ریحام خان نے فیصلہ سنانے کا وقت بار بار تبدیل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’ کیا عدالت بھی پی آئی اے سے متاثر ہے؟ کبھی تو ٹائم پر ہو‘‘
Is the court inspired by PIA flights? Kubhi tu time pey ho
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 6, 2018
انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں ایسا دن دیکھنے کی خواہش ہے کہ فیصلے، سرگرمیاں اورمنصوبے اس نوعیت کے نہ ہوں جو بند دروازوں کے پیچھے سنائے جائیں۔
اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے عدالت کے فیصلے کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کو جیل کی سزا ہوگئی ہے۔ ان کو فوری وطن واپس آکر سزا بھتگنا ہوگی اور یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ’سویلین کے لیے قانون کی حکمرانی سے بالاتر کچھ بھی نہیں ہے‘‘
#AvenfieldReference #Verdict Sharif Family sentenced to jail. Nawaz Sharif & Maryam Nawaz must immediately return to Pakistan and serve the sentence ! Prove their words! Rule of law is above ANYTHING for civilians, prove it !
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) July 6, 2018
سب سے دلچسپ مرحلہ اس وقت آیا جب آخری لمحات میں عدالت نے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکالا اور وہ عدالت کے ایک باتھ روم کی کھڑکی کے ساتھ کھڑے ہوکر معلومات حاصل کرنے لگے۔

مریم نواز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ’پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔‘
شاباش نواز شریف! آپ ڈرے نہیں، آپ جھکے نہیں۔ آپ نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی۔عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ فتح آپ کی ہو گی۔ انشاءالّلہ!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 6, 2018
پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 6, 2018
انہوں نے مزید کہا کہ شاباش نواز شریف! آپ ڈرے نہیں، آپ جھکے نہیں۔ آپ نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی۔ عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ فتح آپ کی ہو گی۔ انشاءالّلہ
اتفاق کی بات ہے کہ میاں نواز شریف کے خلاف تقریبا تمام فیصلے جمعہ کے روز سنائے گئے اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو جیل کی سزا بھی جمعہ کے دن ہوئی۔ جس پر متنازع ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین نے مزاحیہ ٹوئیٹ کیا۔ایمپائر نے مریم نواز کو پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے سے پہلے ہی لیڈر بنا دیا نوٹ: ایمپائر کی تشریح خان صاحب سے کرا لی جائے ?
— Arshad Waheed Ch (@arshad_Geo) July 6, 2018صحافی ارشد وحید چوہدری نے کہا کہ ’’ایمپائر نے مریم نواز کو پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے سے پہلے ہی لیڈر بنا دیا ہے۔ نوٹ: ایمپائر کی تشریح خان صاحب سے کرا لی جائے۔‘‘
ج سے جج م سے میاں ع سے عدالت ہ سے ہتھکڑی#AvanReferenceField
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 6, 2018
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فیصلے سے قبل تو اپنے مخصوص انداز میں انتہائی دلچسپ تبصرہ کیا لیکن فیصلہ آنے کے بعد قدرے سنجیدگی سے کام لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑا ملک ہے، لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں، پاکستان ہمیشہ قائم رہے گاپاکستان ایک بڑا ملک ہے، لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں، پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا.
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) July 6, 2018
صحافی سیرل الیمدا ڈان لیکس کے باعث خبروں میں رہے۔ اس کے بعد حالیہ دنوں میں نواز شریف کے انٹرویو کی وجہ سے ایک بار پھر موضوع بحث رہے جس میں نواز شریف نے ممبئی حملوں سے متعلق بات کی۔ ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے پر سیرل المیدا نے پوچھا کہ ’ کیا مریم نواز پہلی شخصیت ہیں جو کوئی بھی الیکشن لڑے بغیر نا اہل ہوگئی ہیں؟Is Maryam the first person to be disqualified before contesting a single election?
— cyril almeida (@cyalm) July 6, 2018