عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا جاتا ہے، عمران خان

Jul 06, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/HELI-IK-SPEECH-DIR-06-07.mp4"][/video]

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ شریف خاندان چھ بار پنجاب میں حکمران رہا ہے۔ شہباز شریف اس لیے جلسے نہیں کررہا ہے کیونکہ عوام سوال کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پچیس جولائی کے بعد سارا پاکستان ہرا کردیں گے۔

لوئر دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عوام کا پیسہ چوری کرکے منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ آج شہباز شریف ادھر ادھر جلسے کررہا ہے۔ قوم کا سب سے بڑا ڈرامہ شہباز شریف ہے۔ وہ اس لیے جلسے نہیں کررہا ہے کیونکہ عوام سوال کریں گے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کہتے ہیں وہ قوم ترقی کرتی ہے جو انسانوں پر پیسہ خرچ کرتی ہے۔

انکے مطابق، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن تھا اور ہے۔ ملک میں غریب اور امیر کیلئے الگ الگ قانون ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف بھی کہتا ہے سرمایہ کاری اب سڑکوں پر نہیں بلکہ انسانوں پر کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دبئی میں اسحاق ڈار کا منشی بھی ارب پتی ہے۔

دیر جلسے پراظہار رائے کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا آج خوش ہوں کہ پانچ سال تحریک انصاف کی حکومت رہی اور پانچ سال بعد اس طرح عوام نکلی ہے تو شکرادا کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا پہلی بار کسی حکومت نے ایک ارب اور اٹھارہ کروڑ درخت لگائے۔ اور پچیس جولائی کے بعد سارا پاکستان ہرا کردیں گے۔

 

IMRAN KHAN

elections 2018

#GE2018

Tabool ads will show in this div