پشاور، پانی کا ماہانہ بل 500 روپے تک بڑھانے کا فیصلہ

پشاور میں گھریلو صارفین سے پانی کا ماہانہ بل 300جبکہ دکانداروں سے 5سو روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ صارفین کو جلد از جلد بلوں کی ادائیگی کی درخواست بھی کر دی گئی ہے۔

 واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور نے درپیش مالی بحران کے باعث پانی کے بلوں کو بروقت اداکرنے کی درخواست کی ہے ۔ ڈبلیو ایس ایس پی حکام کے مطابق پشاور شہر میں پانچ سو سے زائد ٹیوب ویل ہیں جن کاماہانہ بجلی کابل کروڑوں روپے آتا ہے۔ اگر صارفین بروقت پانی کے بل جمع نہ کرائیں تو پھر ڈبلیو ایس ایس پی کو مالی مشکلات درپیش ہوسکتی ہیں۔

حکام کے مطابق جو بھی صارف بروقت پانی کے بلز جمع نہیں کرے گا ان کاپانی کا کنکشن کاٹ دیا جائے گاجبکہ پانی بے جا ضائع کرنے اور چوری سے کنکشن لینے والے صارفین اور دکانداروں کے خلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن کو جرمانہ کا اختیار بھی تفویض کردیا گیاہے۔

ڈبلیو ایس ایس پی حکام کے مطابق ٹیوب ویلوں کے تمام بوسیدہ پائپ تبدیل کئے گئے ہیں اور شہریوں کوصبح، دوپہر اور شام کے تین اوقات میں پانی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے لیکن اس کے باوجود پانی کے بل جمع نہ کراناافسوسناک ہے۔

حکام نے اس سلسلے میں شہریوں اور تاجر برادری کمپنی کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

KPK

bill

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div