ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان فتح کے قریب، آسٹریلیا کو 460، گرین شرٹس کو 6 وکٹ درکار

اسٹاف رپورٹ

ابوظہبی : ابوظہبی ٹیسٹ میں کینگروز پاکستان کے ہاتھوں شکست کے قریب پہنچ گئے، چوتھے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلوی ٹیم 143 رنز پر 4 وکٹیں گنوا چکی ہے، کینگروز کو آخری روز جیت کیلئے مزید 460 رنز بنانے ہوں گے جبکہ شاہینوں سے فتح صرف 6 وکٹوں کی دوری پر ہے۔ شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں شاہینوں کا پلہ بھاری ہے، کینگروز آؤٹ کلاس ہوگئے، دوسری اننگز میں کپتان مصباح الحق اور اظہر علی نے سنچریز اسکور کیں، یونس خان کو ٹیسٹ سیریز میں پہلی بار کینگروز نے سنچری سے پہلے قابو کرلیا، وہ 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان نے دوسری اننگز 293 رنز 3 وکٹ پر ڈیکلئیر کردی، پاکستانی بلے بازوں نے آسٹریلینز کے اعصاب کچہ اس طرح توڑ ڈالے کہ بیٹنگ بھی بھول گئے، وکٹ خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھرنے لگیں۔

پاکستانی بالرزکی شاندار کارکردگی نے سیریز میں وائٹ واش کا امکان روشن کردیا ہے۔ سماء

naked

Tabool ads will show in this div