زیارت میں الیکشن کے حوالے سےاعلی سطح اجلاس

اجلاس کی صدار ت کمشنر سبی ایاز مندوخیل کی کمشنر سبی نے الیکشن میں زیارت کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو فول پروف سیکورٹی دینے کی ہدایت کر دی

کمشنر سبی کی زیر صدارت زیارت میں سیکورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر زیارت اور ونگ کمانڈر ایف سی لیفٹیننٹ کرنل عاقب، الیکشن کمیشن کے افسران  اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں کمشنر کو الیکشن کی سیکورٹی پلان سے متعلق بریفنگ دی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ایاز مندوخیل نے کہا کہ کسی کو بھی انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے زیارت کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو سخت سیکورٹی فراہم کی جائے گی ، کمشنر سبی کی زیر صدارت تمام محکموں کے افسران کا تعارفی اجلاس بھی ہوا ، جس میں افسران نے اپنے محکموں سے متعلق بریفنگ دی ، کمشنر سبی نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں ، عوامی مسائل حل کرنے کے لئے کردار ادا کریں خاص طور پر تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

foolproof security

Election 2018

Tabool ads will show in this div