شفافیت کی اعلیٰ مثال، پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے پرچے عام کرنے کا اعلان

پشاور کے میٹرک و انٹر بورڈ نے حالیہ میٹرک امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے تمام پرچے بورڈ کی ویب سائٹ پر دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا بنیادی مقصد ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کے حوالے سے والدین کے تحفظات کا خاتمہ کرنا ہے جبکہ اس سے آنے والے امتحانات میں طلبہ کو امتحانات کی تیاری سے متعلق گائیڈ لائنز بھی مل سکیں گی۔

 اس سلسلے میں سیکرٹری تعلیمی بورڈ کے مطابق2017 کی نسبت امسال پشاوربورڈ کے نتائج بہتر رہے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی بعض لوگوں کی جانب سے بورڈ کے نتائج پر تنقید کی جارہی ہے۔

 اس لئے چیئرمین پشاوربورڈ کی مشاورت سے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حالیہ میٹرک امتحانات میں بہتر پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات کے نتائج کیساتھ ساتھ ان کے حل کردہ پرچے بھی بورڈ کے ویب سائٹ پر جاری کردیئے جائیں گے جس سے آنے والے طلباء و طالبات کو مستقبل میں امتحانی پرچوں سے متعلق بہتر پریذنٹیشن کیساتھ ساتھ پیپرز کی تیاری سے متعلق گائیڈ لائنز بھی ملیں گی۔

 انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ پر پرچوں سے والدین کے تحفظات کاخاتمہ بھی کیاجائے گا۔ یہ بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار مرتب ہوگاجس کے لئے آئندہ چند روز میں پرچے بورڈ کے ویب سائٹ پر جاری کردیئے جائیں گے۔

EXAMINATION

BISE

PKP

Tabool ads will show in this div