آسٹریلیا کیخلاف تاریخی کامیابی پر سابق کرکٹرز کی کھلاڑیوں کو داد

اسٹاف رپورٹ

کراچی : پاکستان ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ قابل فخر ہے، سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو کہتے ہیں کہ یہ پاکستان ٹیم کی صلاحیتوں کی ایک جھلک ہے۔

ابوظہبی ٹیسٹ میں شاہینوں کی شاندار فتح پر سابق کرکٹرز نے بھی کھل کر داد دی، سماء سے بات کرتے ہوئے محسن خان نے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو کھیل کے تمام شعبوں میں مکمل طور پر آؤٹ کلاس کیا۔

سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو کے مطابق شاہینوں نے آسٹریلیا کو جس طرح شکست دی اس سے پاکستان کے ایک خطرناک حریف ہونے کے تاثر کو مزید تقویت مل گئی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کو ایک بہترین لانچنگ پیڈ ملا ہے، اُمید ہے کہ شاہین اس موقع کو ضائع نہیں کریں گے۔ سماء

akram

european

colonel

youtube

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div