ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،پی ٹی آئی بلوچستان کےصدرکوشوکازنوٹس
ڈپٹی کمشنر سبی نے شوکاز جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سرداریاررندنےبغیراجازت ریلی نکالی اور اسلحےکی نمائش کی،الیکشن کے ضابطہ کی خلاف ورزی پر10 جولائی تک وضاحت طلب کر لی۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈپٹی کمشنر سبی نے پی ٹی آئی بلوچستان کےصدرکوشوکازنوٹس جاری کر دیا،سرداریارمحمدرندسےوضاحت اوراسلحہ لائسنس کی تفصیلات بھی طلب کر لی،ڈپٹی کمشنر سبی نے سردار یار محمد رند سے 4 جولائی کو بنا اجازت ریلی اور اس میں اسلحے کی نمائش پر شوکاز جاری کرتے ہوئے اسے الیکشن قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ،ریلی کےلیےکوئی تحریری اجازت نامہ نہ لینے کے باوجود ریلی کے انعقاد کو الیکشن کے ضابطہ کی خلاف ورزی قرار دے کر10 جولائی تک وضاحت طلب کر لی۔
واضع رہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یار محمد رند پر ان کے مخالف امیدوار نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ان کےتعلیمی اسناد میں تضاداور قتل کےمقدمات کی وجہ سے اعتراضات اٹھائے تھے جس پر جانچ پڑتال کے بعد رئٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات مسترد کر دئیے تھے جس کے بعد انھوں نےفیصلے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں سے بھی فیصلہ خلاف آنے کے بعد انھوں نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو سپریم کورٹ نے کل ہی این اے 260 اور پی بی 7سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی جس کے بعدوہ الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دئیے گئے تھے