ملک کےمجموعی زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوگیا

Jul 06, 2018

ایک ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 14 کروڑ 18 لاکھ ڈالر اضافے سے 16 ارب 38 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 12 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھاگیاجس سے مرکزی بینک کے ذخائربڑھ کر9 ارب 79 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 1کروڑ55 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 59 کروڑ ڈالر ہوگئے جس کی وجہ سے ملکی مجموعی زخائر کی مالیت 14 کروڑ 18 لاکھ ڈالر بڑھ کر 16 ارب 38 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

FOREIGN RESERVES

Tabool ads will show in this div