فاسٹ بولر وہاب ریاض پھر انجرڈ، نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی شرکت مشکوک
اسٹاف رپورٹ
لاہور : وہاب ریاض کی قسمت کا ستارہ گردش میں آگیا، گھٹنے کی انجری سے صحتیاب ہوئے تو گردن بل کھاگئی۔
قائد اعظم ٹرافی کے میچ سے پہلے وہاب ریاض کی گردن میں بل آگیا، وہاب ریاض گھٹنے کی تکلیف کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔
لیفٹ آرم فاسٹ بولر ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے اور اب نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی وہاب ریاض کی شمولیت کا امکان کم ہے۔ سماء