ڈپٹی ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عادل عمرکےگھر نیب کا چھاپہ

Jul 06, 2018

کراچي ميں نیب نے بڑي کارروائي کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عادل عمر کے گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران عادل عمر کے گھر سے نقدی، زیورات اور تين گاڑیاں تحویل میں لي ليں گئی۔ گھر سے برآمد زمينوں کي اہم دستاويزات بھي قبضے ميں لے لي گئی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی ڈی جی ایس بی سی اے عادل عمر کے گھر پر چھاپہ مار کر مسلسل پانچ گھنٹے تک گھر کی تلاشی لی گئی۔

چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ نیب ذرائع کے مطابق عادل عمر سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں۔ نیب حکام کے ہمراہ خواتین پولیس اہلکار بھی تھیں۔

واضح رہے کہ نیب نے کرپشن کے الزام میں سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل کے خلاف وسیع پیمانے پر انکوائری شروع کردی ہے۔

اس سے قبل ایس بی سی اے کے سابق و مفرور ڈائریکٹر جنرل منظور قادر عرف کاکا نیب کی تحقیقات شروع ہوتے ہی ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے ماتحت بعض افسران مبینہ طور پر پی سی ایچ سوسائٹی کے بلاک 6 کے نصف درجن سے زائد پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ان مبینہ کرپٹ افسران نے غیر قانونی تعمیرات کے لیے بطور رقم بھاری رشوت لی ہے۔

china cutting

SBCA

DG building control authority

Adil Umar

Adil Omar

Tabool ads will show in this div