نیوزی لینڈ سے سیریز، پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف فاتح اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹ

لاہور : نيوزی لينڈ کیخلاف سيريز کيلئے قومی کرکٹ ٹيم کا اعلان کرديا گيا، آسٹريليا کیخلاف گرین شرٹس کی کارکردگی اتنی شاندار رہی کہ سليکشن کميٹی نے ٹيم ميں کوئی تبديلی نہيں کی۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے چیف سلیکٹر معین خان اور کوچ وقار یونس سے مشاورت کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف اسکواڈ کی منظوری دی۔

آسٹريليا کیخلاف قومی ٹيم کی سپر ڈوپر کارکردگی پر بورڈ انتظاميہ بھی تذبذب کا شکار رہی، چیئرمین پی سی بی کا مؤقف تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع ملنا چاہئے، ليکن معین خان اور کوچ کا کہنا تھا کہ وننگ کمبي نيشن کو ہی برقرار رکھا جائے اور اسی نکتے کو ترجيح دی گئی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف مصباح الحق کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، دیگر کھلاڑیوں میں، یونس خان، اسد شفیق، اظہر علی، توفیق عمر، محمد حفیظ، سرفراز احمد، احمد شہزاد، حارث سہیل، شان مسعود، راحت علی، عمران خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، محمد طلحہ اور احسان عادل شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 نومبرسے کھيلا جائے گا۔ سماء

فیصلہ

secretaries

mirza

trail

Tabool ads will show in this div