پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز ٹرافی کی رونمائی تقریب آج ہوگی

اسٹاف رپورٹ


ابو ظہبی  :  پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز اتوار سے شروع ہو رہی ہے، ٹرافی کی تقریب رونمائی ابوظہبی میں آج ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان نیوز کانفرنس کریں گے، ابوظہبی میں گرین شرٹس  نے پریکٹس کی تو نیوزی لینڈ نے بھی شاہینوں کا سامنا کرنے کے لئے کمرکس لی۔
 
پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی، دونوں کپتان نیوزکانفرنس کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم نے ابوظہبی میں بھرپور پریکٹس کی۔ جب کہ دوسری جانب کیویز بھی کینگروز کا پاکستان کے ہاتھوں حشرنشر دیکھ کر قدرے محتاط ہیں۔
 
نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے بھی صبح کے سیشن میں جم کے پریکٹس کی، تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا معرکہ نو نومبر کو شروع ہوگا۔ سماء

اور

کی

آج

guinea

Tabool ads will show in this div