جی پی او چوک پر شگاف پڑنے کا واقعہ، کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی
جی پی او چوک پر شگاف پڑنے کے واقعہ پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نےرپورٹ پیش کردی، رپورٹ کے مطابق پی ٹی سی ایل کی ڈکٹ اورریٹیننگ وال نہ ہونے سے شگاف پڑا۔
چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کرکے حتمی رپورٹ 3 دن ميں بھجوائے اور ساتھ ہی کہا کہ اورنج لائن ٹرین کے زیرزمین ٹریک کاسروے جلد از جلد مکمل کیاجائے۔
چیف سیکرٹری نے کمیٹی کے تجویز کئے گئے اقدامات پر عمل کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔
دوسری جانب گلشن راوي مين بليورڈ پر سڑک ميں شگاف پڑ گيا، بارشوں کے باعث پڑنے والا شگاف 15 سے بيس فٹ چوڑا ہے، سڑک پر شگاف سيوريج کا پاني ليک ہونے کے باعث پڑا ہے۔