پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرادی

Jul 05, 2018

ن لیگ کی بڑی وکٹ گر گئی، سینیٹر ظفر علی شاہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ کہتے ہیں ملک کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کے ضمیر جاگ رہے ہیں، اختلاف رائے جمہوریت کی خوبصورتی ہوتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سینیٹر ظفر علی شاہ بھی نواز شریف کا ساتھ چھوڑ گئے، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

سینئر سیاستدان ظفر علی شاہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، طویل سیاسی سفر کے بعد تھک چکا ہوں۔

عمران خان نے اس موقع پر جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم ليگ ن پر کڑی تنقيد کی، بولے کہ لوگوں کے ضمير جاگ رہے ہيں، ن لیگی رہنماؤں کو پتا تھا کہ مے فیئر کے فلیٹ نواز شریف کے ہیں، ظفر علی شاہ کو خوش آمدید کہتا ہوں، قوم کا پیسہ چور کرکے باہر بھیجا گیا، انہوں نے نواز شریف کی چوری کیخلاف بات کی، اگر میں بھی عوام کا پیسا چوری کروں تو امید ہے آپ بولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کی خوبصورتی ہوتی ہے، ہمارے یہاں نظام ہی بالکل الٹا ہے، آج روپے کی قدر گرنے کی وجہ بھی منی لانڈرنگ ہے، ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہئے، کوئی دین کے نام پر اور کوئی لسانی سیاست کررہا ہے، پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کا مک مکا تھا، ن لیگ کے تمام وزراء جانتے تھے نواز شریف پکڑا جائے گا۔

PTI

IMRAN KHAN

Election 2018

Zaffar Ali Shah

#GE2018

Tabool ads will show in this div