ابوظہبی ٹیسٹ : پاکستان کے نیوزی لینڈ کیخلاف ایک وکٹ پر 269 رنز

اسٹاف رپورٹ

ابوظہبی : ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے دن  پاکستانی بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کے بالرز کو بلے کی نوک پر رکھ لیا، گرین شرٹس نے ایک وکٹ پر 269 رنز بنالئے، احمد شہزاد نے کیریئر کی تیسری سنچری بناڈالی۔

کینگروز کو ٹھکانے لگانے کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی بیٹسمنوں نے اپنی فارم برقرار رکھی، اوپنرز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے 178 رنز بناکر 14 سال بعد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کی بڑی شراکت قائم کی، اس سے قبل یاسر حمید اور سلمان بٹ نے آسٹریلیا کیخلاف 102 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

محمد حفیظ 4 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور کورے اینڈرسن کو وکٹ دے بیٹھے، پاکستانی بلے بازوں نے سارا دن کیوی بالرز سے مشقت کرائی، اسی اثناء میں احمد شہزاد نے کیریئر کی تیسری سنچری بنائی۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر احمد شہزاد 126 اور اظہر علی 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ سماء

naked

Tabool ads will show in this div