ابوظہبی ٹیسٹ دوسراروز،پاکستان دوسوانہتررنزسےاننگزشروع کریگا

اسٹاف رپورٹ


ابوظہبی  :  ابوظہبی ٹیسٹ کا آج دوسرا روز ہے، پہلے دن پاکستانی بلے باز چھائے رہے، احمد شہزاد اور اظہر علی  دو سو انہتر رنزایک وکٹ سے اننگز جاری رکھیں گے۔

کینگروز کو ٹھکانے لگانے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹسمنوں نے اپنی فارم برقرار رکھی، پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے ایک سو اٹہتر رنز بناکر چودہ سال بعد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کی بڑی شراکت قائم کی۔ اس سے قبل یاسرحمید اور سلمان بٹ نے آسٹریلیا کے خلاف ایک سو دو رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

محمد حفیظ چار رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور کورے اینڈرسن کو  وکٹ دے بیٹھے۔ پاکستانی بلے بازوں نے سارا دن کیویز بالرز سے مشقت کرائی، اسی اثنا میں احمد شہزاد نے کیرئیر کی تیسری سنچری بنائی۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر احمدشہزاد ایک سو چھبیس اور اظہر علی چھیالیس رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔ سماء

naked

Tabool ads will show in this div