ابوظہبی ٹیسٹ،کھانےکاوقفہ،347رنز پرپاکستان کے2کھلاڑی آؤٹ

ویب ایڈیٹر:


ابوظہبی  :  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلنے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھانے پاکستان نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 347 رنز بنا لیئے۔

ابوظہبی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی بلے باز مکمل چھائے ہوئے ہیں، پاکستانی بلے بازوں کے سامنے کیویز بولر انتہائی بے بس نظر آرہے ہیں، پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان دو وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز اسکور کر چکا ہے۔ دوسری وکٹ احمد شہزاد کی گری، جب وکٹ پر بلا لگنے سے آؤٹ ہوئے، تاہم احمد شہزاد اپنی ڈبل سینچری مکمل نہ کرسکے اور 176 بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلی اننگز میں پاکستان نے 300 سے زائد رنز کی برتری حاصل کر لی۔ اظہرعلی نے کیرئیر کی 17 ویں نصف سنچری مکمل کر لی ہے جبکہ احمد شہزاد بھی کیرئیر بیسٹ ڈیرھ سو رنز مکمل کر کے ڈبل سنچری کی طرف گامزن تھے، تاہم بلے سے وکٹ پر بال لگنے سے آؤٹ ہوگئے۔

احمد شہزاد کا اس سے قبل بہترین اسکور سری لنکا کے خلاف 147 رنز کا تھا، ٹیسٹ کے پہلے روز محمد حفیظ کی جوڑی نے ابوظہبی کرکٹ گراؤنڈ میں پہلی وکٹ پر بننے والی 135 رنز کی پارٹنرشپ کا ریکارڈ توڑا، محمد حفیظ 96 رنز پر نروس نانینٹی کا شکار ہوگئے۔ سماء

naked

Tabool ads will show in this div