فٹبال کوارٹر فائنلز کی ڈور کے لیے ٹیمیں تیار ہوگئیں

Jul 05, 2018
Edinson Cavani. Photo source: AFP
Edinson Cavani. Photo source: AFP
[caption id="attachment_1184842" align="alignnone" width="637"] Edinson Cavani. Photo source: AFP[/caption]

فٹبال کے عالمی مقابلے فیفا ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل مقابلے کل جمعے سے شروع ہوں گے۔

یوراگوئے کے لیے بُری خبر ہے جن کے مین اسٹرائیکر کاوانی فٹ نہ ہوسکے۔ فرانس کے خلاف میچ میں کاوانی کے کھیلنے کے امکانات معدوم ہونے لگے ۔

فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مقابلوں کے لیے چوٹی کی آٹھ ٹیمیوں کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

کا جمعے ( چھ جولائی) کو پہلا میچ یوراگوئے اور فرانس کے درمیان ہوگا ۔ مگر کوارٹر فائنل سے پہلے ہی یوراگوئے کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوچکی ہے۔ انجری کا شکار مین اسٹرائیکر کاوانی فٹ نہ ہوسکے ۔

کاوانی نے انجری کے باعث پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا ۔

جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں برازیل اور بیلجیئم کی ٹیمیں ٹکرائیں گی ۔

football world cup

Quarterfinals