معطل کرکٹر محمد عامر پر کرکٹ کے دروازے کھول دیئے گئے

ویب ایڈیٹر:
دبئی : اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث پاکستانی کرکٹر محمد عامر کیلئے دوبارہ کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، محمد عامر کو اگلے سال جنوری2015سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی۔ آئی سی سی کی جانب سے قوانین میں نرمی کے بعد بھی محمد عامر فوری طور پر کرکٹ میں ایکشن میں نہیں آسکیں گے ، انہیں ابھی کئی اور مراحل سے گزرنا ہوگا۔


آئی سی سی بورڈ کا اہم اجلاس آج دبئی میں ہوا، اجلاس میں آئی سی سی نے اینٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم کردی، نئی ترمیم کے مطابق اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹر محمد عامر کو اگلے سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ محمد عامر کو پابندی ختم ہونے سے چھ ماہ پہلے کرکٹ دوبارہ کھیلنے کی اجازت ملے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں جلد ہی آئی سی سی سے اپیل کرے گا۔

 

تاہم آئی سی سی نے قوانین میں نرمی تو کردی  لیکن عامر کو کرکٹ میں واپسی کیلئے ابھی اور انتظار کرنا ہوگا ۔پہلے فاسٹ بولر پاکستان کرکٹ بورڈ سے  ملکی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مانگیں گے ، پھر بورڈ  اس اپیل کو  آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو فاروورڈ کرے گا ،جس کے بعد  آئی سی یو اس بات کا جائزہ لے گا ، کہ محمد عامر کو کتنی رعایت دی جائے۔  بورڈ کی جانب سے عامر کیلئے اپیل کا جائزہ ، آئی سی سی کی آئندہ میٹنگ میں لیا جائے گا ۔ سماء

کے

پر

گئے

glasses

misbah ul haq

Tabool ads will show in this div