ابوظہبی ٹیسٹ،تیسرے دن کیویزکی3وکٹوں پر81رنز،فالوآن کاخطرہ

اسٹاف رپورٹ


ابوظہبی  :  ٹیسٹ میچ ابوظہبی کے تیسرے دن پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز جاری ہے، کیویز نے کھانے کے وقفے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 81  رنز بنا لیے ہیں۔

ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کا آغاز پندرہ رنز بغیر کسی نقصان سے کیا، پاکستانی اسپنرز نے دن کے آغاز میں ہی نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو پریشان کرنا شروع کردیا۔ دن میں نیوزی لینڈ کو پہلا نقصان کپتان برینڈن میکولم کا اٹھانا پڑا۔ برینڈن میکولم اٹھارہ رنز بناکر ذوالفقار بابر کا شکار بنے۔ کین ولیم سن تین کی اننگز تین رنز پر راحت علی نے ختم کردی،راس ٹیلرصفر پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے راحت علی نے ایک، جب کہ ذوالفقار بابر نے دو وکٹیں اڑائیں، شاہینوں کی جانب سے پہاڑ جیسا، ہدف عبور کرنا کیویز کیلئے مشکل بن گیا ہے، جس کے بعد نیوزی لینڈ کے سر پر فالو آن کی تلوار لٹک گئی ہے۔ سماء

Shahid Afridi

naked

Tabool ads will show in this div