سپریم کورٹ نے سردار یار محمد رند کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو سپریم کورٹ نے این اے 260 اور پی بی 17 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند الیکشن لڑنے کے اہل ہو گئے، سپریم کورٹ نے سردار یار محمد رند پر لگائے گے تمام الزامات مسترد کردئیے ۔
پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یار محمد رند پر ان کے مخالف امیدوار نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ان کےتعلیمی اسناد میں تضاداور قتل کےمقدمات کی وجہ سے اعتراضات اٹھائے تھے جس پر جانچ پڑتال کے بعد رئٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات مسترد کر دئیے تھے جس کے بعد انھوں نےفیصلے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو این اے 260 اور پی بی 17 سے الیکشن لڑنے کے لئے نااہل قرار دیدیا ۔
جس پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر آج سپریم کورٹ نے انھیں این اے 260 اور پی بی 17 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی