ابوظہبی ٹیسٹ،دوسوباسٹھ رنز پر نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی

ویب ایڈیٹر :


ابوظہبی  :   ابوظہبی ٹيسٹ ميں پاکستانی ٹيم مستحکم پوزيشن ميں آگئی، دوسری اننگز ميں تين سو انيس رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔

ميچ کے تيسرے دن نيوزی لينڈ اپنی پہلی اننگز ميں پاکستانی بولنگ کا سامنا نہيں کرپائی اور پوری ٹيم دوسو چھياسٹھ رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ٹام ليتھم ايک سو تين اور کورے اينڈرسن اڑتاليس رنز کے ساتھ ہی کچھ بہتر کارکردگی دکھا سکے۔ نيوزی لينڈ کے پانچ بيٹسمين مجموعی طورپر صرف چار رنز بناپائے۔ راحت علی نے چار اور ذوالفقاربابرنے تين وکٹيں اڑائيں۔
 
تين سو چار رنز کی برتری کے ساتھ پاکستان نے دوسری اننگ کا آغاز کيا اور تيسرے دن کا کھيل ختم ہونے تک بغير کسی نقصان پندرہ رنز بناليے۔ پاکستان کو مجموعی طورپر تين سوانيس رنز کی برتری حاصل ہوچکی جب کہ دوسری اننگز ميں تمام وکٹيں باقی ہيں۔ سماء

کی

پر

experts

swap

naked

Tabool ads will show in this div