ابوظہبی ٹیسٹ : پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف یقینی فتح کے قریب

ویب ایڈیٹر

ابوظہبی : ابوظہبی ٹيسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، پاکستان کیخلاف یقینی فتح کے قریب ہے، کھیل کے آخری دن جیت کیلئے صرف 2 وکٹیں درکار ہیں، نیوزی لینڈ نے 480 رنز ہدف کے تعاقب میں 174 رنز پر 8 وکٹیں گنوادیں۔

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 175 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئرڈ کی، محمد حفیظ 101 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، اس طرح گرین شرٹس نے کیویز کو جیت کیلئے 480 رنز کا ہدف دیا۔

 نیوزی لینڈ کی اوپننگ جوڑی نے 59 رنز کا آغاز فراہم کیا، اس کے بعد پاکستانی بولرز نے کیویز کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور 174 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ کردیئے، برینڈن میک کولم 39 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے، دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم 20، کین ولیمسن 23، روس ٹیلر 8، کورے اینڈرسن 23، ٹم ساؤتھی 5، جیمز نیشام اور واٹنگ 0، 0 پر پویلین لوٹے، مارک کریک اور ایش سودھی 27، 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کو کھیل کے آخری دن جیت کیلئے 306 جبکہ پاکستان کو 2 وکٹیں درکار ہیں۔

گرین شرٹس کی جانب سے راحت علی، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عمران خان اور محمد حفیظ ایک ایک وکٹ لے سکے۔ سماء

Burma

naked

Tabool ads will show in this div