پختونخوا، محکمہ صحت کے312 ملازمین مستقل کرنے کی منظوری

خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے محکمہ صحت کے میں تعینات312 عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی جبکہ اسکروٹنی کمیٹی میں نامکمل کارروائی کی وجہ سے ایم این سی ملازمین کی مستقلی آئندہ چند روز تک موخر کردی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ محکمہ صحت کے 11 مختلف منصوبوں میں عارضی بنیادوں پر تعینات 710ملازمین کو گزشتہ حکومت نے مستقل کرنے کی منظوری دی تھی لیکن محکمہ خزانہ کی جانب سے سیٹیں تخلیق نہ ہونے کی وجہ سے یہ ملازمین مستقل نہیں ہوسکے تھے جس کی و جہ سے30جون سے مذکورہ ملازمین کی مدت ملازمت ختم ہوگئی ہے۔

 محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسکروٹنی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کی سفارشات پر محکمہ خزانہ نے پہلے مرحلے میں10پروجیکٹس میں تعینات ملازمین کی مستقلی کی منظوری دیدی ہے جس کا اعلامیہ ایک دو روز میں جاری کردیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق ایم این سی ایچ یعنی مدر اینڈ نیو برن چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے ملازمین کی مستقلی کا اعلان نامکمل کاغذات کی وجہ سے نہیں کیا گیا۔

KPK

HEALTH

Care taker

Tabool ads will show in this div