ايون فيلڈ فيصلے سے پہلے اسٹاک مارکيٹ کريش
ايون فيلڈ فيصلے سے پہلے اسٹاک مارکيٹ لڑکھڑا گئي ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ميں شديد مندي کا رجحان دیکھنے میں آیا ، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں بارہ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکاررڈ کی گئی، سرمايہ کاروں کے دو سو بيس ارب روپے ڈوب گئے۔
ايون فيلڈ ريفرنس کا عدالتي فيصلہ کيا محفوظ ہوا پاکستان اسٹاک ايکسچينج پر مندي کے بادل چھاگئے، سرمايہ کاروں کے 220 ارب روپے ڈوب گئے، سرمايہ کاروں نے حصص کي فروخت شروع کردي، کاروباري ہفتے کے تيسرے روز مارکيٹ کا آغاز مندي کے ساتھ ہوا
کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس کاروبار کے اختتام تک معمولی ریکوری سے 1218 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 345 پوائنٹس پر بند ہوا، تین فیصد مارکیٹ گرنے سے مختلف کمپنیوں کے حصص کی قیمتيں گرگئيں ہيں۔
CRASH
Economics
تبولا
Tabool ads will show in this div