​موقع ملا تو پنجاب کو ملائیشیا اور ترکی بنادیں گے، شہباز شریف کا دعویٰ

Jul 04, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/FW-SHAHBAZ-TALKS-MONTAGE-KAZIM-04-07.mp4"][/video]

مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کہتے ہیں کہ موقع ملا تو پنجاب کو ملائیشیا اور ترکی بنادیں گے، دیامر بھاشا ڈیم بنانا سب سے بڑا چیلنج ہے، کپڑے بیچ کر بھی بنانا پڑا تو بناؤں گا، شفاف الیکشن کروانے ہیں تو سب کیلئے میدان برابر ہونا چاہئے۔

ساہیوال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، اس کا مطلب ہے کام نہ کرسوں، ساہیوال میں کراچی سے بھی اچھی بسیں چلتی ہیں، سندھ والوں نے کہا کہ زرداری صاحب نے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کیخلاف 20، 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج کیا جاتا تھا، اب صرف چند گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ رہ گئی ہے، 5 سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ زرداری اور نیازی ایک ہوچکے ہیں، شفاف الیکشن کروانے ہیں تو سب کیلئے میدان برابر ہونا چاہئے، ہندوستان ہمارا پانی روک رہا ہے، ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج دیامر بھاشا ڈیم بنانا ہے، اپنے کپڑے بیچ کر بھی ڈیم بنانا پڑا تو بناؤں گا۔

وہ کہتے ہیں کہ موقع ملا تو پنجاب کو ملائیشیا اور ترکی بنائیں گے، کراچی اور پشاور کو لاہور جیسا بنادیں گے، ساہیوال کی خدمت کی ہے، اب ووٹ کیلئے سوالی بن کر آیا ہوں۔

PUNJAB

IMRAN KHAN

ASIF ZARDARI

Election 2018

#GE2018

Tabool ads will show in this div