ایم کیو ایم پاکستان کا کالا باغ ڈیم کی حمایت کا اعلان

ايم کيو ايم پاکستان کے رہنماء رؤف صديقی نے کالا باغ ڈيم کی حمايت کا اعلان کر ديا، کہتے ہيں کالا باغ سميت تمام ڈيمز بننے چاہيئں تاکہ ملک سے پانی کی قلت کا خاتمہ ہو۔

سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر جلد شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، حکومت، واسا اور متعلقہ محکموں کو 3 ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کا اعلان کردیا، رؤف صدیقی کہتے ہیں کہ کالا باغ سميت سارے ڈیم بننے چاہئيں، ان سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندر کے پانی کو میٹھا کرنے کی بات ہورہی ہے، رہنماؤں کے گال چومنے والے سوال کريں ہمارے لئے کیا کیا؟۔

rauf siddiqui

water shortage

kala bagh dam

Election 2018

#GE2018

Tabool ads will show in this div