چینی سرمایہ کاروں کی بلوچستان میں توانائی اور دیگر منصوبوں میں دلچسپی

Jul 04, 2018

چین کے کاروباری افراد نے بلوچستان میں توانائی، معدنیات، ماہی گیری اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا، کہتے ہیں ہماری ترجیحات میں بلوچستان اور پاکستان کی ترقی شامل ہے۔

بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور امکانات سے  متعلق ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی قونصل جنرل وانگ یو پڑوسی ملک کے معروف  کاروباری افراد نے شرکت کی اور بلوچستان میں سرکایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

چینی قونصل جنرل وانگ یو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں بلوچستان اور پاکستان کی ترقی چاہتی ہیں، بلوچستان کو اس وقت سڑکوں اور بجلی کی ضرروت ہے، اس لئے ہم بلوچستان کے بنیادی ڈھانچے پر توجہ دے رہے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائے گی۔

چینی سرمایہ کاروں نے گودار میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے اور سمندر کے پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ لگانے میں بھی خوائش کا اظہار کیا۔

CHINA

SEMINAR

Tabool ads will show in this div