نیب کا 25 جولائی تک کسی امیدوارکو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

نیب نے کسی بھی امیدوار کو پچیس جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، خواجہ آصف، رانا افضل، رائے منصب کیخلاف مقدمات مؤخر کردیئے گئے، فیصلہ نیب ایگزیکٹو بورڈ میں کیا گیا ہے۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں خواجہ آصف،راناافضل،رائے منصب کیخلاف مقدمات اليکشن تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا احد چیمہ کے خلاف ايک اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری، پنجاب اسپورٹس بورڈ ایوب فیسٹول کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی ۔

اجلاس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کيخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منظوری، اسٹیٹ بینک اورہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقيقات کی منظوری دے دی گئی ۔

سندھ سوشل ریلیف فنڈ کی بھي انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کے پي ميں بلین ٹری پراجیکٹ کی انکوائری کی منظوری دے دی گئی ۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ منصوبے سے خزانے کو مبینہ طور پر19 ارب کا نقصان ہوا، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، کرپشن فری پاکستان کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

 

ELECTION

ACCOUNTABILITY

Tabool ads will show in this div