وسیم اکرم لیجنڈ کرکٹرز کے ساتھ نیا ٹیلنٹ ڈھونڈنے نکل پڑے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹرز سوئنگ کے شہنشاہ وسیم اکرم کے ساتھ پاکستان میں کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے، محمد عامر کے معاملے پر بھی وسیم اکرم پی سی بی اور آئی سی سی کے کردار سے خوش ہیں۔

اسلام آباد میں لگ گیا نوجوان کھلاڑیوں کا کرکٹ کیمپ، وفاقی دارالحکومت، فاٹا اور ہری پور کے کھلاڑیوں کو ایک دو نہیں، کئی لیجنڈ کرکٹ سکھائیں گے، وسیم اکرم کے ساتھ شعیب اختر بولنگ کی تربیت دیں گے، محمد یوسف بیٹنگ کے گُر بتائیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوئنگ کے شہنشاہ کہتے ہیں ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

وسیم اکرم محمد عامر کے معاملے پر پی سی بی اور آئی سی سی کی پالیسیوں کو بھی سراہتے ہیں۔

وسیم اکرم کی زیر نگرانی ملک میں بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ لگائے جائیں گے، لیجنڈ کرکٹر کی معاونت کیلئے محمد یوسف، یاسر عرفات سمیت کئی مایہ ناز کرکٹرز بھی موجود ہوں گے۔ سماء

youtube

smuggling

Tabool ads will show in this div