چیف جسٹس کامظفرگڑھ میں واقعہ پر ازخودنوٹس،رپورٹ طلب

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان نے مظفرگڑھ میں پنچائیت کے فیصلے پر چالیس سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے چار فروری کو رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں پر ازخود نوٹس لیا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ چالیس سالہ خاتون کو پنجایت کے حکم پر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی تفصیلات اور پولیس کی جانب سے اس پر کی جانے والی کاروائی سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ چار فروری کو ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ سماء

میں

پر

چیف

طلب

Tabool ads will show in this div