نیول چیف سے رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ اور چینی سفیر کی ملاقاتیں

Jul 04, 2018

 

پاکستانی نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کموڈور محمد یوسف اور پاکستان میں چین کے سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس میں پیشہ ورانہ اُمور اور دو طرفہ بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کموڈور محمد یوسف ال آسام نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی

پاک بحریہ کے اعلامیے کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کا استقبال کیا، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی، سلامی کے بعد معزز مہمان کا چیفس آف اسٹاف اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔

رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ  کموڈور محمد یوسف ال آسام نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی، جس میں پیشہ ورانہ اُمور اور دو طرفہ بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے بھی زیرِ غور رہے۔

نیول سربراہان کو بریفنگ کے دوران دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کارکردگی اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاکستان نیوی کی خدمات کو بھی اجاگر کیا گیا۔ رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ نے علاقائی امن و امان کے استحکام میں پاکستان نیوی کی کاوشوں کو سراہا۔

 معزز مہمان کو علاقائی مسائل پر پاکستان نیوی کی حکمت عملی اور بحری حدود میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں پاکستان نیوی کے اقدامات پر ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

       دورے کے دوسرے مرحلے میں کموڈور محمد یوسف ال آسام لاہور اور کراچی میں واقع پاکستان نیوی فیلڈ کمانڈز کا دورہ بھی کریں گے۔

دوسری جانب نیول چیف ایڈمرل ظفر محموع باسی سے چیف کے سفیر یاؤ جینگ نے بھی ملاقات کی، جس میں پاک چین بحری دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران سی پیک کے میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلقہ اُمور پر بھی بات چیت کی گئی، چین کے سفیر نے پاک بحریہ کی خطے میں سیکیورٹی کے استحکام کی کاوشوں کو سراہا۔

Chinese Ambassador

Commander Royal Bahrain Naval Force

Commodore Mohammed Yousif Al Asam

Tabool ads will show in this div