پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن پاکستان کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، پی پی ترجمان کا کہنا ہے کہ ای سی پی نے ہماری شکایات پر کوئی قدم نہیں اٹھایا، ان کا رویہ غیر جمہوری عناصر کو تقویت دے رہا ہے۔
پیپلزپارٹی نے گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاری میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر پتھراؤ کے واقعے کے بعد الیکشن کمیشن پاکستان کو کارروائی کیلئے خط لکھا تھا۔
پیپلزپارٹی نے خطوط پر کارروائی نہ ہونے پر الیکشن کمیشن پاکستان کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، تاج حیدر کہتے ہیں کہ ای سی پی کا رویہ غیر جمہوری عناصر کو تقویت دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف ثبوت پر بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔