منشور پیش نہ کرنےوالےالیکشن میں تاخیرچاہتےہیں،بلاول بھٹو

Jul 04, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Bilawal-Talk-Nawabshah-04-07.mp4"][/video]

پیپلزپارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہاہےکہ منشورساتھ لےکرانتخابی مہم چلانےنکلاہوں،کسی جماعت نےاپنامنشورپیش نہیں کیا،منشورپیش نہ کرنےوالےالیکشن میں تاخیرچاہتےہیں،الیکشن میں تاخیرکی کوئی گنجائش نہیں۔

پيپلزپارٹي کےچيئرمين بلاول بھٹوزرداري نےنوابشاہ زرداري ہاؤس ميں ميڈيا سے گفتگوکرتےہوئےکہاکہ کراچي سے نوابشاہ تک عوام نے استقبال کيا۔انھوں نےکہاکہ عوام کوئي کٹھ پتلي اتحاد کے ساتھ نہيں ہيں،مخالفین اپنے پروپیگنڈے میں ناکام ہوں گے،عوام کٹھ پتلی اتحاد کاحصہ نہیں بنیں گے۔

بلاول بھٹو کاکہناتھاکہ دوسرےجمہوری عمل کی طرف بڑھنابڑی کامیابی ہے۔مجھےعوام پربھروسہ ہے،عوام ہمارےساتھ ہیں۔مخالفین سے متعلق ان کامزیدکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کو ہار نظرآرہی ہے،ہار نظر آنے کا مطلب یہ نہیں کہ ریس سے الگ ہوجائے۔ پانی کےمسئلےسے متعلق انھوں نےکہاکہ سب جانتےہیں کہ پانی کامسئلہ کتناسنگین ہے۔پیپلزپارٹی نےپانی کے مسئلےکوسب سےپہلےاٹھایا۔100کلومیٹرکینال کوپکا کیا،آر او پلانٹس لگائے۔انھوں نےمزیدبتایاکہ ایشیاءکاسب سےبڑاپلانٹ نوابشاہ میں لگایا،دیگرصوبوں میں کہیں پلانٹس نہیں لگائےگئے۔ انھوں نےدعوی کیاکہ پی پی  نےپارلیمنٹ میں پانی کےمسئلےپرآوازبلندکی،کسی نےہماری بات پرتوجہ نہیں دی۔ ان کاکہناتھاکہ الیکشن قریب آتےہی سب کوپانی کامسئلہ یادآرہاہے،پیپلزپارٹی واحدجماعت ہےجس نےکام کیاہے،پیپلزپارٹی نےسندھ میں چھوٹےڈیمزبنائے۔

چئیرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ منشورساتھ لےکرانتخابی مہم چلانےنکلاہوں،کسی جماعت نےاپنامنشورپیش نہیں کیا،منشورپیش نہ کرنےوالےالیکشن میں تاخیرچاہتےہیں،الیکشن میں تاخیرکی کوئی گنجائش نہیں۔

BILAWAL

elections 2018

Tabool ads will show in this div