نواب اسلم رئیسانی کے تازہ سیاسی چٹکلے

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے ایک بار پھر مزاحیہ سیاسی چٹکلوں سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں،باپ پارٹی اور اس کے انتخابی نشان گائے کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے آبائی حلقے پی بی 35 مستونگ سے اپنے انتخابی مہم کا آغاز کردیا،بی این پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرلی،نواب اسلم رئیسانی اپنی سیاسی مہم دلچسپ انداز میں چلارہے ہیں،مخالف سیاسی جماعت باپ اور اس کے انتخابی نشان گائے پر اپنے روایتی انداز میں تنقید کرکے اپنے حامیوں کو خوب محظوظ کررہے ہیں۔نواب اسلم رئیسانی نے باپ پارٹی کو بانجھ بھی قرار دیا،سابق وزیراعلیٰ نےسیاست سے اچھا ہے کہ نسوار بیچوں کے اپنے بیان کو بھی واپس لے لیا۔گائے کے انتخابی نشان پر طنزکے نشتر برسانے والے سابق وزیراعلیٰ نے اپنے انتخابی نشان بندوق کو بلوچ ثقافت کا حصہ قرار دیا۔

Election 2018

Jokes

Nawab Asalm Raisani

Tabool ads will show in this div