کن سیاست دانوں کی 2 اور 3 بیویاں ہیں

Artwork : Sheikh Fasial Rasheed

ملک بھرسے عام انتخابات میں حصہ لینے والے 60 سے زائد سیاستدانوں نے کاغذات نامزدگی میں ایک سے زائد بیویوں کا اعتراف کیا ہے۔

کاغذات نامزدگی کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ، تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد احمد چوہدری، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، سابق وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ، سابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق، سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم، سابق ایم این اے حمزہ شہباز، ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ، سابق وزیرمملکت پیر امین الحسنات اور قیصر محمود شیخ کی دو دو بیویاں ہیں۔

دوسری جانب احمد شاہ کھگا، رانا مبشراقبال، ناصراقبال بوسال، آصف حسین، اشرف آصف، عارف خان سندھیلہ، سردارعرفان ڈوگر، زبیر کاردار، سابق ایم پی اے عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللہ خان، جمشید اقبال چیمہ، اسلم کچھیلہ، عابد رضا، ثنااللہ خان مستی خیل، شیر افضل خان، ڈاکٹر سعید الہی، جام مہتاب حسین، خالد احمد لنڈ کی، سید سورج شاہ، عبدالستار باچانی، سردار حر بخاری لطیف سرا، چوہدری محمد اشرف، محمد ابو بکر، امجد نعیم، قادر بخش مگسی کی تین تین بیویاں ہیں۔

ELECTION

Politics

Tabool ads will show in this div