نقیب قتل کیس کی پیروی کرنے پر سیف الرحمان کو مبینہ دھمکیاں

نقیب اللہ قتل کیس کی پیروی کرنے والے سیف الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ راو انوار کے ساتھیوں کی جانب سے سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں۔

مدعی مقدمہ کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی اور ایس ایس پی ملیر منیر احمد شیخ کو خط لکھا ہے جس میں نقیب اللہ قتل کیس کی پیروی کرنے والے سیف الرحمان کو مبینہ دھمکیاں ملنے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار کے ساتھیوں کی جانب سے سیف الرحمان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ سیف الرحمان حلقہ این اے 242 سے سیاسی جماعت کے امیدوار بھی ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سیف الرحمان کو فون کال پر کہا گیا کہ راؤ انوار بے قصور ہے۔ مقدمات کی پیروی سے پیچھے ہٹو۔

آئی جی سندھ اور ایس ایس پی ملیر سے سیف الرحمان کی سیکیورٹی یقینی بنانے اور اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

RAO ANWAR

fake encounters

Naqeeb Mehsood

PTM

PASHTOON

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div