لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق

لاہور کے علاقہ پی آئی اے سوسائٹی جوہر ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ 3 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔


پولیس کے مطابق منگل کی رات پی آئی اے سوسائٹی کے ایک مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے تین زخمیوں  50 سالہ عبداللہ، 17 سالہ فیصل اور 3 سالہ فاطمہ کو ملبے سے نکال کر جناح اسپتال منتقل کر دیا جہاں عبداللہ اور اس کا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد متوفین کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

death

JOHAR TOWN

ROOF COLLAPSED

PIA society

Tabool ads will show in this div