آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز زندگی کی جنگ ہار گیا

سڈنی: باؤنسر سے زخمی آسٹریلوی کرکٹرفلپ ہیوز دو دن کومہ میں رہنے کے بعد چل بسے۔


کرکٹ آسٹریلیا اور سڈنی اسپتال نے دنیائے کرکٹ کو غمناک خبر سنادی۔  نوجوان آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز دو دن تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسے۔


میچز اور دل جیتنے والا فلپ ہیوز زندگی کی جنگ ہار گیا۔ کومے میں رہنے کے بعد فلپ ہیوز زندگی کی دوسری باری شروع نہ کرسکا۔


 فلپ کی موت کے صدمے نے آسٹریلیا کو ہلا کر رکھ دیا.  آسٹریلوی ڈومیسٹک شیفلڈ شیلڈ کے تمام میچ منسوخ کردیئے گئے۔


فلپ ہیوز کو ڈومیسٹک میچ میں فاسٹ بولر سین ایبٹ کی گیند پر ہک کھیلتے ہوئے باؤنسر لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیاجہاں سرجری تو ہوگئی لیکن فلپ ہیوز کومے میں گئے اور پھر واپس نہ آئے۔ سماء

Vidya Balan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div