بال لگنے سے جان کی بازی ہارنے والے کرکٹرز

کراچی: ڈومیسٹک کرکٹ کے میچ میں سر پر بال لگنا فلپ ہیوز کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔ لیکن اس طرح زندگی سے ناطہ توڑنے والے وہ پہلے کرکٹر نہیں۔


کرکٹ پچ جنگ کے میدان سے کم نہیں۔ حریف پر بازی لے جانی کی خواہش۔ کبھی کبھار خونی رنگ اختیار کرلیتی ہے۔ کھلاڑیوں کا زخمی ہونا تو معمول ہے۔ لیکن کچھ  کرکٹرز ایسے بھی ہیں جنہیں زندگی سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گئے۔


 اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے فرسٹ کلاس کرکٹر ڈیرن رینڈل کا نام شامل ہے۔ جو بتیس سالہ کی عمر میں مقامی کلب میچ کے دوران بال سرپر لگنے سے جان سے گئے۔ واقعہ اکتوبردوہزارتیرہ میں پیش آیا۔


اڑتیس سالہ سابق بھارتی کرکٹر رمن لامبا کیلئے یہ بھی کھیل جان لیوا ثابت ہوا۔ انیس سو اٹھانوے میں بنگلہ دیش میں ایک مقامی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انکوسرپربال لگی، جس سےانکی موت واقع ہوگئی۔


فلپ ہیوزاس طرح جان کی بازی ہارنے والے تیسرے کرکٹرہیں جن کی موت اس لحاظ سے زیادہ المناک ہے کہ وہ باقی دونوں کرکٹرز کےمقابلےمیں کم عمرہیں۔ سماء

کی

rituals

internet

youtube

Tabool ads will show in this div