ملتان کے حلقے میں انصاری برادری کا راج

ملتان کا ایک حلقہ ایسا بھی ہے جہاں پر انصاری برادری کا برسوں سے راج ہے، ملتان کے وسط میں انصاریوں کا گڑھ چودہ نمبر چونگی کے اس صوبائی حلقے پی پی -195 میں آج تک کوئی دوسری برادری نی جیت سکی۔
سیاسی پارٹیاں جوبھی ہوں امیدوار انصاری برادری کاہی ہوتا ہے انیس سو ترانوے سے دوہزار تیراہ تک یہاں صرف اسی برادری کے امیدواروں نے کامیابی حاصلی کی۔
حلقےمیں انصاری برادری کے 70 ہزار سے زائد ووٹس ہیں جو سیاسی جماعتوں کے لئے سونے کی چڑیا سے کم نہیں برادری کے بعض لوگوں نے اس بار آزاد لڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم جو نمائندے باربار بھیج رہے ہیں وہ ہماری آوز کبھی نہیں اٹھاتے،ہم نے مجبور ہو کر یہ فیصلہ کیا ہےکہ ہم اپنی آواز ایوانوں میں خود اٹھائیں گے۔
دو ہزار آٹھ میں ن لیگ کے ٹکٹ پرعامر انصاری اور دو ہزار تیرہ میں جاوید انصاری تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جیتے تھے، حلقے میں موجود دیگر چھ برادریاں بھی اپنے اپنے امیدواروں کو سپورٹ کررہی ہیں۔