حفیظ نےبیسٹ اننگزتوایلٹن جان نےبہترین گیت فلپ ہیوزکےنام کردیا

اسٹاف رپورٹ


سڈنی   :    نوجوان بلے باز کرکٹ وکٹ پر جان دے کر امر ہوگئے، دنیا بھر میں فل ہیوز کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی اوپنر محمد حفیظ نے اپنے کیرئیر بیسٹ اننگ اور مشہور گلوکار سر ایلٹن نے اپنا گانا فل ہیوز کے نام کردیا۔

ہمیشہ کے لئے ناٹ آؤٹ آسٹریلین بلے باز فلپ ہیوز کروڑوں کرکٹ شائقین کے دل میں بس گئے۔ محمد حفیظ  نے اپنی کیرئیر بیسٹ ٹیسٹ اننگز فلپ ہیوز کے نام کردی۔

برطانوی گلو کار سر ایلٹن نے اپنا سپر ہٹ گانا "ڈونٹ لیٹ دی سن گو ڈاؤن" فلپ ہیوز اور شان ایبٹ کے نام سے منسوب کیا ہے۔ سماء

internet

lords

Tabool ads will show in this div