لاہوراورمضافاتی علاقوں میں بارش کےبعد دریائےراوی میں پانی کی سطح بلند

لاہورمیں تقریبا12 گھنٹے کی شدید بارش نےدریائے راوی میں پانی کی سطح کوبلند کردیاہے۔

سماءکےنمائندےکےمطابق لاہورمیں بارش کےبعد دریائے راوی اور چناب میں پانی کےریلےآنےکاسلسلہ جاری ہے۔ دریا کنارےموجود رہائشی بستیوں کوخالی کروالیاگیاہے۔ نشیبی علاقوں میں موجود لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنےکاکام جاری ہے۔

 امکان ہےکہ دریائےراوی میں پانی آنےسے لاہورمیں پانی کی قلت کم ہوگی اور زرعی زمینوں کو بھی سیراب کیاجائےگا۔

مئیرلاہور مبشرجاوید نےکہاہےکہ چالیس سال میں ایسی بارش نہیں ہوئی جوآج ہوئی ہے۔ فلڈفورکاسٹنگ سسٹم نےبتایاہےکہ لاہوراور مضافات میں شدیدبارش کےباعث درياؤں اورنالوں ميں پانی کابہاؤبڑھ گياہے۔دريائےراوی،چناب کےمعاون نالوں ميں درميانےدرجےکےسيلاب کاامکان ہے۔دريائےکابل ميں نوشہرہ کےمقام پرنچلےدرجےکا سيلاب ہے۔ بدھ سےجمعہ تک ڈی جی خان کےرودکوہی نالوں ميں سيلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

MET OFFICE

Lahore rain

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div