یتیم خانہ ،غیر سیاسی افراد ،سیاست کو خیر باد

Jul 03, 2018

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کا کوئٹہ شہر کا دورہ روزنامہ جنگ کوئٹہ انہوں نے پرنس روڈ، خدائیداد روڈ،مشین روڈ ،شارع اقبال اور جناح روڈ کا معائنہ کیا اور ڈپٹی کمشنرکوئٹہ کو ہدایت کی کہ کوئٹہ شہر بلخصوص شہر کے معروف تجارتی شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے فوری کاروائی عمل میں لاکر تجاوزات کا خاتمہ کیاجائے اورشہر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنائی جائے تاکہ کوئٹہ شہر کی کھوئی ہوئی خوبصورتی دوبارہ بحال ہوسکے، وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ کوئٹہ شہر کے تمام شاہراہوں سے ڈبل پارکنگ کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ شہر میں پارکنگ کے لئے مناسب منصوبہ بندی اور ٹریفک سگنلز کی فعالی کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آسکے،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے اس کی بہتری ، صفائی اور خوبصورتی کے لئے ہم سب کو اپنا موثر کردار ادا کرناچاہئے تاکہ صوبے سے باہر آنے والے لوگ کو ایک اچھا تاثر لے کر یہاں سے جائیں۔ بلوچستان یتیم خانہ بن چکا ہے ،جب تک اکھٹے نہیں ہوں گے لاشیں اٹھاتے رہیں گے،سردار اختر مینگل روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہمیں پنجاب اور وفاق کی کسی خیرات کی ضرورت نہیں ،ہم بس اپنے صوبے کے وسائل پر حق حاکمیت چاہتے ہیں ،جہاں سے قیمتی معدنیات نکل رہی ہیں وہاں کی عوام دو وقت کے کھانے کو محتاج ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اب باشعور ہوچکی ہے،سڑک اور نالی کی سیاست کا وقت گزر چکا ہے ،اب سچ اور حق کی سیاست کا وقت ہے،ہمیں ایسی کرسی نہیں چاہیئے جس پر ہمیں اختیار نہ ہو۔ غیر سیاسی افراد کی اجارہ داری سیاست کے لیے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر مالک روزنامہ انتخاب حب نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہماری غیر سیاسی اور غیر جمہوری طریقوں سے اقتدار پر قبضہ کرنے والوں کے ساتھ ہمیشہ جنگ رہی ہے ،اب عوام پر بھاری زمہداری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا درست استعمال کر کے ایسے غیر جمہوری عناصر کا راستۃ روکیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں بے تحاشہ کام کئے جن میں سب سے اہم کام امن و امان کی بحالی تھا۔ محمود اچکزئی نے سیاست کو خیر باد کہنے کی دھمکی دے دی روزنامہ آزادی کوئٹہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مداخلت بند کی جائے،ملک اس وقت سنگین بحرانوں میں ہے ،سب کو جمہوریت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اور اگر کسی نے ہماری جیت کو ہار میں بدلنے کی کوشش کی تو ہم پارلیمانی سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر وطن فروشی کا الزام لگانے والے سن لیں کہ یہ وطن ہمارا ہے اور ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے،بلوچستان عوامی پارٹی سیاسی پناہ گزینوں کا ٹولہ ہے جو انگریزوں سے لے کر آج تک ہر حکومت کا حصہ رہے ہیں ۔

dr malik baloch

mehmmod achkzai

allodeen marri

sardar Akhtar menagl

Tabool ads will show in this div